الطاف حسین کی جانب سے مودی سے مدد کی اپیل

ہیومن رائٹس فرنٹ انٹر نیشنل نے برطانوی وزیر اعظم کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:50

الطاف حسین کی جانب سے مودی سے مدد کی اپیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے مودی سے مدد کی اپیل اور تقسیم کے پاکستان ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کی تذلیل کرنے پر ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے برطانویوزیر اعظم کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی سرزمین پاکستانیوں کے خلاف استعمال کیے جانے کا نوٹس لیا جائے۔اُنھوں نے مراسلے میں برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے اور اِس حوالے سے برطانیہ الطاف حسین کی زبان بندی کروائی