کوہاٹ ،سڑک کنارے نصب بم د ھماکے سے تین افراد زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:50

کوہاٹ ،سڑک کنارے نصب بم د ھماکے سے تین افراد زخمی
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) کوہاٹ میں شکر تنگی رابعہ خیل میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم د ھماکے سے تین افراد زخمی جبکہ گاڑی تبا ہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز کوہاٹ کے نزدیک شکر تنگی رابعہ خیل میں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے تین مسافر زخمی جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :