محکمہ انسداد دہشتگردی کی لوئر دیر میں کارروائی ایک ملزم گرفتار ، دو دستی بم برآمد

جمعرات 30 مارچ 2017 16:48

محکمہ انسداد دہشتگردی کی لوئر دیر میں کارروائی ایک ملزم گرفتار ، دو ..
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے لوئر دیر میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے دو دستی بم برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم عثمان کو جمعرات کے روز ایک کارروائی میں لوئر دیر کے علاقے چشم گھڑی سے گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے دو دستی بم زمین میں چھپا رکھے تھے جنہیں تخربی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا تاہم بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار جبکہ دونوں بموں کو برآمد کیا گیا ۔ دستی بم قبضے میں لے کر ملزم سے باقاعدہ تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔