چکلالہ کینٹ کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے تعفن اٹھنے لگا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)چکلالہ کینٹ کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے تعفن اٹھنے لگا ۔شہریوں کے مطابق راولپنڈی کچہری سے جاتے ہوئے فوجی فائونڈیشن سٹاپ پر گندگی کے ڈھیر لگے جن سے اٹھنے والے تعفن سے سانس لینا تک محال ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چکلالہ کینٹ کے شعبہ سینی ٹیشن نے یہاں سے کوڑا اٹھانے کے کسی قسم کے انتظامات نہیں کیے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات لاحق ہیں اور کوڑے اور گندگی کے باعث مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔شہریوں نے چکلالہ کینٹ بورڈ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی فائونڈیشن سٹاپ سے کوڑے کی فوری تلفی کو یقینی بنایا جائے ۔