بنیادی مرکز صحت پڑی درویزہ کی چار دیواری کا 90 فیصدکام مکمل

جمعرات 30 مارچ 2017 16:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)بنیادی مرکز صحت پڑی درویزہ کی چار دیواری کاکام بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

یو سی پھلڑے سیداں کے نواحی گائوں پڑی درویزہ کے بنیادی مرکز صحت کے انچارج محمد یوسف نے بتایاکہ بنیادی مرکز صحت کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے مریضوں خصوصاً خواتین مریضوں کو مشکلات لاحق تھیں تاھم معززین علاقہ کی ذاتی کاوشوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے بنیادی مرکز صحت کی چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی گئی اور اب تک چار دیواری کی تعمیر کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر اہالیان علاقہ سابق کونسلر یو سی پھلڑے سیداں راجہ خورشید حیدر ،ندیم شہزاد ،راجہ راشد و دیگر نے کہاکہ بنیادی مرکز صحت پڑی درویزہ سے علاقے کے لوگ مکمل استفادہ کرتے ہیں اس لیے مکینوں نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے چار دیواری کی تکمیل و تعمیر کے لیے انچارج بی ایچ یو کی کوششوں میں معاونت کی ۔اہالیان علاقہ نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بی ایچ یو کو اپ گریڈ کر کے ہسپتال کا درجہ دیا جائے اور ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کی صحت سے ،متعلقہ مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔