نئے ڈویژنل کمرشل آفیسر راولپنڈی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مسافروں کو سہولیات کی بہم رسانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں،رضا علی حبیب

جمعرات 30 مارچ 2017 16:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)راولپنڈی ڈویژن کے نوتعینات ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او)رضا علی حبیب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ریلوے ترجمان کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر راولپنڈی نصیر احمد خان کا لاہور تبادلہ کر دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ پر رضا علی حبیب کو ڈویژنل کمرشل آفیسر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے ، رضا علی حبیب قبل ازیںڈویژن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رضا علی حبیب نے راولپنڈی میں اپنے عہدے کی ذمہ داریا ں سنبھا لنے کے بعد راولپنڈی ریلوے ریزویشن آفس اور اسٹیشن کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی۔رضاعلی حبیب نے کہاکہ مسافروں کو سہولیات کی بہم رسانی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ریلوے ملازمین اور افسران اپنی تمام تر کوششیں مسافروں کو رلیف کی فراہمی کے لیے صرف کریں ۔