وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی ملاقات

ملاقات میں ملکی سیکورٹی صورتحال،دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنزاورڈان لیکس سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2017 16:14

وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف آپریشنزپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکے درمیان ملاقات میں ڈان لیکس سے متعلق امور پربھی بات چیت کی گئی۔