گلگت بلتستان میں آزادکشمیر طرز پر بااختیار حکومت بنائی جائے جس میں وہاں کے جمہوری ادارے عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایاجائے ، عوام کے بنیاد ی حقوق اداکیے جائیں

پیس ہیو من رائٹس اینڈ سوشل جسٹس فورم کے چیئرمین ضمیر شاہ ایڈووکیٹ کا بیان

جمعرات 30 مارچ 2017 16:33

راولاکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء)گلگت بلتستان میں آزادکشمیر طرز پر بااختیار حکومت بنائی جائے جس میں وہاں کے جمہوری ادارے عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایاجائے ، عوام کے بنیاد ی حقوق اداکیے جائیں ۔پاکستان جمو ںکشمیر کے متعلق ایسے فیصلہ کرنے کی کوشش نہ کرے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کے مطابق متنازعہ ہوں ،ریاست جمو ںکشمیر ناقابل تقسیم وحد ت ہے ۔

اس وحت کی بقاء کیلئے کشمیریوں نے کئی صدیوں سے میدان جنگ کے عمل میں مصروف ہیں اور لاکھوں لوگو ںنے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے ہونا باقی ہے ۔ایسا کوئی فارمولا کشمیری قبول نہیں کریں گے جو کشمیری عوام کے رائے کے مطابق نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پیس ہیو من رائٹس اینڈ سوشل جسٹس فورم کے چیئرمین ضمیر شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اور عالمی انصاف پسند برادری جمو ںکشمیر کے مستقبل کے فیصلے کیلئے کشمیریوں کی رائے کو بہتر حل سمجھتے ہیں ۔انہوں نے پرزو اپیل کی کہ بھارت پاکستان ، چائنہ اورعالمی برادری اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا فعال کردار اداکرتے ہوئے جنوبی ایشاء میں مستقل امن قائم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیر ی عوام کی امنگوں اور اقوام متحد ہ کے چارٹر کے مطابق پر امن حل کرے تاکہ اس خطے کی عوام اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کے میدان میں دنیا کے ساتھ چل سکے