پاکستان کے پارلیمانی وفد کا بنگلہ دیش میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:31

پاکستان کے پارلیمانی وفد  کا بنگلہ دیش میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان کے پارلیمانی وفد نے بنگلہ دیش میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اور متعصبانہ رویے پر کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ پاکستان کے 10رکنی پارلیمانی وفد نے پارلیمانی یونین اسمبلی میں شرکت کرنا تھی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے بعد دورہ بے سود ہو گا۔پاکستان کے دوستانہ رویے کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے بنگلہ دیش پارلیمان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ماضی میں کئی مواقعوں پر پاکستان کے پارلیمانی وفد نے عالمی فورمز پر بنگلہ دیشی وفد کی حمایت کی تھی۔بنگلہ دیش کا پارلیمانی وفد متعدد دعوت ناموں کے باوجود پاکستان میں منعقدہ کانفرنسوں میں شریک نہیں ہوا۔