وزیراعظم کا ملک کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا وژن واضح ہے، انوشہ رحمان

جمعرات 30 مارچ 2017 16:31

وزیراعظم کا ملک کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا وژن واضح ہے، انوشہ رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ملک کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا وژن واضح ہے،ہم طالبات کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا طریقہ سکھائیں گے،ٹیکنالوجی کے اس دور میں لوگ گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کرسکتے ہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے 107سکولوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ سکولوں کو آئی ٹی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا عزم لے کر چل رہے ہیں،ٹیکنالوجی کے اس دور میں لوگ گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کرسکتے ہیں، وزیراعظم کا ملک کی بچیوں کو تعلیم کی فراہمی کا وژن واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم طالبات کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا طریقہ سکھائیں گے،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں حصہ لیں گی،بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کیلئے اساتذہ کی تربیت کی جارہی ہے۔