سرگودھا میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 17ملزمان گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 16:27

سرگودھا میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 17ملزمان گرفتار
سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) سرگودھا میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 17ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد وکیل سکنہ ساہیوال سے چرس1340گرام،تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد وسیم سکنہ بھیرہ سے چرس1150گرام، تھانہ سٹی پولیس نے غلام مرتضی سکنہ بلاک 12سرگودھاسے چرس830گرام، تھانہ صدر پولیس نے محمد عدنان سکنہ چک19شمالی سے چرس418گرام، شیر سکنہ ٹاٹری سے بندوق12بور معہ20کارتوس،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے محمد آصف سکنہ خوشاب سے چرس618گرام،تھانہ میلہ پولیس نے فرمان علی سکنہ بچہ کلاں سے شراب15بوتل، ارشد سکنہ بچہ کلاں سے شراب8بوتل،تھانہ اربن ایریا پولیس نے نعمان سکنہ فیصل ٹاؤن سے رائفل222بور معہ3گولیاں،تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے سلیم سکنہ شیخوپورہ سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے قیصر سکنہ 2رکھ دھریمہ سے بندوق12بور معہ3گولیاں،رمضان سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور معہ4گولیاں،تھانہ عطاء شہید پولیس نے امیر عالم سکنہ چک111جنوبی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،نعمان سکنہ بنوں سے پسٹل30بورمعہ3گولیاں، تھانہ کڑانہ پولیس نے فیاض سکنہ پٹھان کوٹ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،محمد امیر سکنہ ساہی وال سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، تھانہ بھیرہ پولیس نے دلاور سکنہ جھاوہ سے پسٹل30بور معہ4گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :