نامیاتی طر یقہ کا شت کا ر ی کو ا پنا کر بہتر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 30 مارچ 2017 16:25

سلانوالی۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشت کار نامیاتی طر یقہ کا شت کا ر ی کو ا پنا کر بہتر منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ نا میاتی کا شت کا ر ی یا آ ر گینک فا ر منگ ا یسا طریقہ کا شت کا ر ی ہے جس میں مصنو عی کیمیائی کھا د یں، ز ر عی ز ہر و ں اور دوسر ے کیمیا ئی مادو ں کا استعما ل نہیں ہو تا ۔

(جاری ہے)

ز ر عی ما ہر ین ا س طر یقہ کا شت میں ز مین کی زر خیز ی کو بحا ل کر نے کیلئے فصلوں کا ا د ل بد ل فصلا ت کی با قیا ت ،گو بر کی کھاد،پر یس مڈھ اور سبز کھا دوں پر ا نحصا ر کی سفا ر ش کر تے ہیں، خا لص اور عمد ہ خوراک کے حصو ل کیلئے آ رگینک فا ر منگ کا طر یقہ د نیا بھر میں مقبو ل ہو تا جا ر ہا ہے،ا س لیے ا س طر یقہ کا شت کا ر ی کو ا پنا کر ز یا دہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔