بھاگٹانوالہ ور کرزکنونشن سے عامر سلطان چیمہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، طارق وڑائچ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:25

بھاگٹانوالہ  ور کرزکنونشن سے عامر سلطان چیمہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، ..
سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)حلقہ پی پی 32میں ہماری تنظیم سازی اور مسلم لیگ ن بھاگٹانوالہ کے زیر اہتمام ور کرکنونشن کے کامیاب انعقاد سے مسلم لیگ ق کے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ بوکھلاہٹ شکار ہیں ،بھاگٹانوالہ کا ور کر کنونشن پی پی 32سے چیمہ خاندان کی اجارہ داری کے خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،ن لیگ کی مثالی تنظیم سازی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پی پی 32کی عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بے پناہ محبت کر تی ہے، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ پی پی 32کے آر گنائزر طارق وڑائچ ایڈو وکیٹ اور پاکستان مسلم لیگ تحصیل سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمود عالم بر کی نے ن لیگ بھاگٹانوالہ کے تنظیمی عہدیداروں ڈاکٹر شاہد محمود آرائیں ،طاہر نعیم ببلی ،عارف مدنی ،اسلم رانجھا ،حکیم افتخار ،فاروق گو ندل سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی تنظیم سازی سے قصر سلطان میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اظہار تشکر کے طور پر ہر یونین کونسل میں جاکر ورکرکا شکریہ ادا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی پی 32کے عوام اور ور کروں نے ن لیگ کے ضلعی صدر چو ہدری شاہ نواز رانجھا کا شان دار استقبال کیا ہے، یہاں کے لوگ کس قدر زیادہ میاں محمد نواز شریف سے محبت کر تے ہیں کہ پورا حلقہ میاں محمدنواز شریف کے سپاہی کااستقبال کر نے کے لیے اُمڈ آیا ۔