جامعہ مفتاح العلوم سرگو دھا کے زیر اہتمام 21ویں دستار فضیلت واختتام صحیح بخاری کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 30 مارچ 2017 16:25

سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین خواجہ خلیل احمد کی صدارت میں جامعہ مفتاح العلوم سرگو دھا کے 21ویں دستار فضیلت واختتام صحیح بخاری کی تقریب گشچتہ روز منعقد ہوئی۔ اجتماع سے وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے مر کزی ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری ،مفتی محمد طاہر مسعود ،مجلس احرار اسلام کے مر کزی راہنماء سید محمد کفیل شاہ بخاری ،سیدعبد القدوس ترمذی ،صاحبزادہ محمد احمد حنیف نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مدارس کی تعلیم سے اللہ کی ذات وصفات کا پتہ چلتا ہے اور اسی تعلیم سے معرفت خدا وندی کا حصول ممکن ہے ،مدارس کی تعلیم کا محور انسانی عقل نہیں بلکہ وحی الہی ہے ،مدارس میں دی جانے والی تعلیم کی باقاعدہ سند مو جود ہے ،وفاق المدارس سے الحاق شدہ دینی اداروں کی چین رفاح عامہ کی ملک میں سب بڑی این جی او ہے ،امسال مدارس عر بیہ نے قوم کے 30لاکھ افراد کو مفت تعلیم دی ہے اور روز مرہ کی دیگر ضروریات کو بھی مفت پورا کیا ہے ،وفاق المدا رس العر بیہ پاکستان کے مر کزی راہنماء مفتی محمد طاہر مسعود نے کہا کہ جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا اور اس کی شاخوں میں امسال 1300طلباء زیر تعلیم رہے ہیں،جامعہ اپنے قیام سے لیکر اب تک قوم کو 893مستند علماء اور 579حفاظ کا تحفہ دے چکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے ملحق مدارس سے امسال تعلیمی سال کی تکمیل پر 71064حفاظ فارغ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے فارغ ہو نے والے 180طلباء کو بطور انعام قیمتی کتابوں ،اسناد اور دستار فضیلت سے نوازا گیا ،دوران اجتماع انٹر نیشنل ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم ،مفتی محمد طیب سلیم ،مولانا نور محمد ہزاروی ،جے یو آئی کے صو بائی راہنماء مفتی شاہد مسعود ،جامعہ قاسمیہ کے مدیرمولانا عبد الرحمان ،قاری عبد الرحمان ضیاء ،مولانا اشرف علی گجر ،مولانا فاروق علوی ،مولانا الیاس فاروقی ،مولانا عزیز الرحمان خورشید ،سنی علماء کو نسل کے جنرل سیکرٹری پیر عبد الوحید ڈوگر سمیت در جنوں جید علماء ااور طلبا مو جود تھے ۔