انتخابات میں قومی ترقی وخوشحالی کے مخالف سیاستدانوںکوعبرتناک شکست ہو گی،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:25

انتخابات میں قومی ترقی وخوشحالی کے مخالف سیاستدانوںکوعبرتناک شکست ..
سرگودھا۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ِقومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ چک81جنوبی کے رہائشیوںکے دیرینہ مسائل سیوریج اور ڈیرہ جات کو بجلی کی فراہمی کا عمل الیکشن 2018سے پہلے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا ، گائوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی تعداد دوسرے دیہاتوں کی نسبت زیادہ ہے ان کے لئے چک 81جنوبی کے وکلاء‘ڈاکٹراور دیگر ہائی کوالیفائیڈ لوگوں پر مشتمل 10رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری کے مواقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 81جنوبی میں اہل دیہہ سے کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر چوہدری کاشف حسین ایڈووکیٹ‘چوہدری شاہد تبسم ایڈووکیٹ‘چوہدری میاں محمد عباس‘چوہدری احمد سرفراز‘چوہدری ضیاء الاسلام‘چوہدری افراسیاب‘چوہدری آصف محمود ‘اسجد رضاو دیگر بھی موجودتھے ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میںقومی ترقی وخوشحالی کے مخالف سیاستدانوںکومسلم لیگ ن عبرتناک شکست دے گی کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے کرپشن، دہشتگرد ی کے خاتمہ کویقینی بناکر میرٹ اورگڈگورننس کے کلچر کو پروان چڑھایا ۔

متعلقہ عنوان :