شہر یو ں کو بنیادی سہو لیا ت کی فرا ہمی اولین تر جیح ہے، سید اظہر الحسن گیلا نی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:20

سیالکوٹ۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چیئر مین میو نسپل کمیٹی نا رووا ل سید اظہر الحسن گیلا نی نے کہا ہے کہ شہر یو ں کو بنیادی سہو لیا ت کی فرا ہمی ہر قیمت پر یقینی بنا ئیں گے ، متعلقہ افسرا ن دفاتر میں بیٹھنے کی بجا ئے فیلڈ میں جا کر فرا ئض انجا م دیں ،تما م تر قیا تی اسکیمو ں کے معیار پر کو ئی سمجھو تہ نہ کیا جا ئے ، صفا ئی ستھر ائی ، تجا وزا ت ، صا ف پا نی ،لا ئٹنگ ،سیو ر یج جیسے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کیے جا ئیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے وا ئس چیئر مین ظہیر بٹ کی زیر صدار ت ہو نے وا لے اجلا س میں ممبر ان میو نسپل کمیٹی سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،اجلا س میںعا بد محمو د بٹ ،حا جی محمد اعظم خا ن،شو کت علی ،شا ہد رفیق بٹ،حا جی نذر عبا س،ملک یو نس ، ظہیر ا لحسن بھٹی ،اقلیتی ممبر اے ایس را جہ اور خا تو ن ممبرا ن مقصو د ہ با نو و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پرکمیٹی ممبران نے ضلع نارووا ل کے سرکاری دفاتر میں با با ئے قو م حضر ت قا ئد اعظم محمد علی جنا ح اور حکیم الا مت حضر ت علا مہ محمد اقبا ل کی تصا و یر آویزا ں کر نے جیسے اہم امو ر کے حوا لے سے مثبت تجا و یز پیش کیں ۔