صوابی ،گھریلو ناچاقی کی بناء پر گھر کے اندر فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق ،بیٹی بال بال بچ گئی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:19

صوابی ،گھریلو ناچاقی کی بناء پر گھر کے اندر فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) بٹاکڑہ ضلع صوابی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق جب کہ بیٹی بال بال بچ گئی اعجاز احمد سکنہ بٹاکڑہ نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات ان کے برادر نسبتی کے بھائیوں فیاض محمد اور ریاض محمد نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا والد گل محمد اور والدہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ مقتولین کی بیٹی میکے کے گھر بیٹھی تھی جس پر ان کی شوہر کی غیر موجودگی میں دیوروں نے آکر گھر میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ٹوپی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :