آئی جی سندھ نے تھانہ پریڈی میں کراچی کے دوسرے پولیس رپورٹنگ سینٹر کا افتتاح کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:19

آئی جی سندھ نے تھانہ پریڈی میں کراچی کے دوسرے پولیس رپورٹنگ سینٹر کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جمعرات کو تھانہ پریڈی میں شہر کے دوسرے پولیس رپورٹنگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا.۔ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان نے دوران بریفنگ آئی جی سندھ کو بتایا کہ پولیس رپورٹنگ سینٹر کے مجموعی امور سینٹرل پولیس آفس کے آئی ٹی سے منسلک ہونگیں،، انہوں نے بتایا کہ رپورٹنگ سینٹر سے شہری ایف آئی آرز/شکایات کے اندراج، نان کاک رپورٹ، گمشدہ دستاویزات، گمشدہ بچوں/افراد کی رپورٹ سمیت پولیس تصدیقی /کریکٹر سرٹیفیکیٹس، گھریلوملازمین کی رجسٹریشن /کوائف کی تصدیق، کرایہ دار کے کوائف کی تصدیق /رجسٹریشن ،گاڑیوں کی تصدیق، اور انکے علاوہ گھریلو تشدد کے واقعات کی رپورٹ اور پولیس ملازمین کے خلاف شکایات کے اندراج جیسی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے اور مذکورہ تمام امور کو پولیس رپورٹنگ سینٹر میں تعینات اسٹاف بلاکسی عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے گریز کرتے ہوئے انجام دینے کا پابند ہوگا۔

(جاری ہے)

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پولیس کے روائتی کلچر کوتبدیل کیا جائے اور پولیسنگ کے جملہ امور کو عوام دوست بناکر پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کیا جائے جس سے بلاشبہ جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مذید تقویت ملیگی اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جدید اور ماڈرن دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ہی پولیس رپورٹنگ سینٹرز صوبے بھرمیں قائم کیئے جائیں گے اور پولیس میں موجود تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور مثبت برتاکے حامل افسران وجوانوں کو مذکورہ سینٹرز میں تعینات کیا جائیگا جسکا مقصد ناصرف پولیس کے مورال کوبلند کرنا بلکہ کارکردگی کو بھی ہرسطح پر مثراور مربوط بنانا ہے۔

انہوں نے پریڈی میں قائم پولیس رپورٹنگ سینٹر کی عمارت اور اس میں دستیاب سہولیات اور اسکی تزئین وآرائش کے مجموعی امور پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے تمام تر بہترین اقدامات پر ایس پی صدر کو ایک لاکھ، ایس ایچ اوپریڈی کے لیئے پچاس ہزار جبکہ دیگر کے لیئے پچیس ہزار نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا،، علاوہ اذیں اس موقع پر آئی جی سندھ نے ساتھ زونزکے سات تھانہ جات میں پولیس پیٹرولنگ کے لئے سات عدد پیٹرولنگ کارز تقسیم کیں اور ہدایات جاری کیں کہ علاقوں میں پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اقدامات کو مذید سخت بناتے ہوئے انسدادجرائم کے مجموعی امور کو انتہائی موثراورکامیاب بنایا جائے۔

افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی سے وابستہ مختلف شخصیات، تاجر برادری کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ،سی پی ایل سی چیف زبیرحبیب، ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان، جنوبی اور سٹی اضلاع کے ایس ایس پیز، سمیت ایس پیز صدر، کلفٹن اور سٹی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :