وزیر زکوٰةوعشر نغمہ مشتاق لانگ سے این جی اوز کے وفد کی ملاقات

جمعرات 30 مارچ 2017 16:19

وزیر زکوٰةوعشر نغمہ مشتاق لانگ سے این جی اوز کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)صوبائی وزیر زکوٰةوعشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰة وعشر ابتدا ہی سے غربت کے خاتمہ ،عمومی و فنی تعلیم ، صحت عامہ کی سہولیات ،نابینا افراد کے لیے ماہانہ امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے محکمہ بچیوں کے لیے شادی گرانٹ کا اجرائ ،سرکاری ومخصوص نجی ہسپتالوں کے مستحق زکوٰة مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ،اور رجسٹرڈ دینی مدارس کے لیے ضرورت مند طلبائ و طالبات کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معاشرے میں سے غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں نادار خاندانوں کی کفالت غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے گرانٹ ،مستحق طلبا ئ وطالبات کو تعلیمی وظائف اور خادم پنجاب روزگار سکیم برائے ہنرمند افراد کا اجرائ کیا گیا انہوں نے کہا کہ مستحقین کو زکوٰة کی تقسیم بذریعہ موبائل فون سروس کی جارہی ہے۔