مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،وقت پر صحیح فیصلہ کرینگے ' سردار دوست کھوسہ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:19

مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور وقت آنے پر صحیح فیصلہ کیا جائے گا ،سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں اوریہ طے ہے کہ ایک گروپ کی صورت میں فیصلہ کرینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیںجبکہ سیاسی جماعتوں کے کردار کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم خیال رہنمائوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور وقت آنے پر صحیح فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں شامل تمام لوگ سنجیدہ اور سیاسی طور پر پختگی رکھتے ہیں اس لئے کوئی بھی جلد بازی نہیں چاہتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ہم سے رابطے ہیں لیکن یہ طے ہے کہ گروپ کی سطح پر فیصلہ کریں گے اور اس کا سب پر اتفاق ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے بہت سے لوگ بھی مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔