بنوں جیل میں دہشتگرد طاہر کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 15:44

بنوں جیل میں دہشتگرد طاہر کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر
بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : بنوں جیل میں دہشتگرد طاہر کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد طاہر جیل پر حملے کا اہم کردار اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

طاہر کا کیس فوجی عدالت میں چلایا گیا جہاں طاہر پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے اور طاہر نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ طاہر ولد میرشاہ جہان کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک اہم رکن تھا۔ دہشتگرد کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :