اداکارہ نور بخاری کی خلع کی درخواست پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:19

اداکارہ نور بخاری کی خلع کی درخواست پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) اداکارہ نور بخاری کی خلع کی درخواست پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرنے کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور کی اپنے شوہر ولی حامد سے خلع کی درخواست کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور کے شوہر ولی حامد کی عدالت میں عدم پیشی پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت مزید ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے اور اداکارہ نور کو بھی اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پیر والے روز ادکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد خان سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔