ایف بی آر نے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3 ماہ تک پابندی عائد کردی

سرکلر کے مطابق 30 جون تک کسی افسر کوئی چھٹی نہیں ملے گی‘ ایکس پاکستان رخصت سمیت ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:15

ایف بی آر نے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3 ماہ تک پابندی عائد کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) ایف بی آر نے ہر قسم کی چھٹیوں پر 3 ماہ تک پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ہر قسم کی چھٹیوں پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کرکے تمام ریجنل چیف کمشنر اور چیف کلکٹرز کو سرکلر جاری کردیا، ایف بی آر نے تیسرے کوارٹر کا بجٹ حساب پورے کرنے کیلئے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروسز کے افسران کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر نے ممبر ان لینڈ ریونیو اور ممبر کسٹمز کو بھی سرکلر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیاسرکلر کے مطابق 30 جون تک کسی افسر کوئی چھٹی نہیں ملے گی، ایکس پاکستان رخصت سمیت ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق ہوگاذرائع کے مطابق ایف بی آر میں ایک ہفتے میں دو چھٹیاں ہوتی ہیں اب اس میں سے بھی ایک چھٹی ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :