مک مکائو کی سیاست کر نیوالا کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوگا ‘ چوہدری محمدسرور

جمعرات 30 مارچ 2017 16:15

مک مکائو کی سیاست کر نیوالا کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوگا ‘ چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مک مکائو کی سیاست کر نیوالا کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوگا ‘ مہنگائی اور بیڈ گورننس غر یبوں کا خون چوس رہی ہے ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں‘ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے ‘دونوں ملک کیلئے ناسور ہیں‘ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہوگی پوری قوم ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر متحد ہے ‘تحر یک انصاف اصولوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحر یک انصاف افواج پاکستان کیساتھ ہے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں جن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہاعمران خان ہی اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے ۔