وزیراعظم نے دیہی سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی،طارق فضل چوہدری

جمعرات 30 مارچ 2017 16:15

وزیراعظم نے دیہی سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی،طارق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دیہی سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے،سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے،2017کے آخر تک تمام سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے 107سکولوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معاہدے کے تحت سکولوں کو آئی ٹی کی سہولیات فراہم ہوسکیں گی،وزیراعظم نے دیہی سکولوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے،وزیراعظم نے اسلام آباد کے سکولوںکیلئے بسیں فراہم کر رہی ہیں،2017کے آخر تک تمام سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :