فورجی کے نئے اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ

جمعرات 30 مارچ 2017 16:11

فورجی کے نئے اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء)حکومت نے 4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیااسپیکٹرم لائسنس رواں مالی سال میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی ہدایات جاری کر دیں، جس کے مطابق فور جی لائسنس کی بیس پرائس 295 ملین ڈالر یعنی تقریبا 30 ارب روپے مقررکرنے کافیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق نیلامی میں تمام موجودہ موبائل فون آپریٹرز اورنئی کمپنیاں بھی حصہ لینے کی اہل ہوں گی، نئی نیلامی کا عمل 2014 اور2016 کی نیلامی کے پہلے سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔