ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے درخواست دائر

جمعرات 30 مارچ 2017 16:11

ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے درخواست دائر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکلانے مچلکوں کی تصدیق اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے موقف اختیارکیا ہے کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے مطابق پاسپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گئے، تاہم سندھ ہائی کورٹ کے ناظر نے دوسرے بینچ کے حکم کے مطابق پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔درخواست میں عدالتی حکم میں ترمیم کرکے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق اور ریلیز آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :