پی آئی اے کوخسارے سے نکال کر اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے قومی ائرلائن کی ری اسٹرکچرنگ کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پی آئی اے کو ایک مستعد،فعال اور ذمہ دار انتظامیہ کے ذریعہ پی آئی اے کو ایک کامیاب کمرشل ادارہ میں ڈھالنا ہے، مہتاب عباسی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:10

پی آئی اے کوخسارے سے نکال کر اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے قومی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کو خسارے سے نکال کر اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے قومی ائرلائن کی ری اسٹرکچرنگ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔دنیا کی کامیاب ائرلائنز کے ماڈلز کی پیروی کرتے ہوئے پی آئی ائی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ائرلائن کو جدید پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے کے لئے اس امر کی منظوری دی ہے کہ پی آئی اے میں مختلف شعبوں کی سربراہی کے لئے ڈائریکٹرز کی جگہ چیف آفیسرز کی تقرری عمل میں لائی جائے۔

ری اسٹرکچرنگ کے ان انتظامی اصلاحات کے تحت اب چیف آپریٹنگ آفیسر،چیف کمرشل آفیسر،چیف ٹیکنیکل آفیسر،چیف فنانشل آفیسر،چیف ہیومن ریسورس آفیسر،چیف کارپوریٹ ڈویلپمنٹ آفیسر،جنرل منیجر پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس،چیف انفارمیشن آفیسر،چیف آفیسر/جنرل منیجر سیفٹی اینڈ کوالٹی ایشورنس اپنے متعلقہ شعبوں کے سربراہان ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ تمام افسران پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر کو رپورٹ کریں گے۔

جس کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیاہے۔دریں اثناء وزیراعظم کے مشیربرائے ہوابازی سردار مہتاب احمدخان نے گزشتہ شب پی آئی اے کے تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز،جنرل منیجرز،چیف انجنیئرز،پالپا و دیگر پیشہ ورانہ یونینز کے اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے پی آئی اے حکام اور کارکنان کے تعاون کا خیرمقدم کیا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر عمل درآمد کے نتیجہ میں ان انتظامی اصلاحات اقدام کا مقصد وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پی آئی اے کو ایک مستعد, فعال اور ذمہ دار انتظامیہ کے ذریعہ پی آئی اے کو ایک کامیاب کمرشل ادارہ میں ڈھالنا ہے۔

اس طرح پی آئی اے کو خساری, زبوں حالی اور بحرانوں سے نکال کر ایک بار پھر قابل فخر قومی اثاثہ بنایا جائے گا جس میں فلائٹ سیفٹی کے ساتھ دوران پرواز اعلی ترین معیار کی خدمات کی فراہمی کو اولیت دی جاے گی۔انہوں نے کہا کہ شاندار ماضی کا حامل یہ ادارہ ایک بار پھر قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور خطہ میں رونما ہونے والی اقتصادی و معاشی ترقی کے نئے مواقع میں حصہ دار بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :