ملک میں موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان میں ایم والٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہوچکی ہے، ڈاکٹراشرف وتھرا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:10

ملک میں موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹراشرف وتھرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی برانچ لیس اور موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2020 تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ موبائل بینکنگ کانفرنس سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ نے بینکوں کو ڈیجیٹل بینک کے جدید فیچرز اپنانے، فعال موبائل بینکنگ اکائونٹس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔اشرف وتھرا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کاروبار کرنے کے طریقے بدل رہی ہے۔ آن لائن بزنس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں ایم والٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے مختلف ایجنسیوں کو گائیڈلائنز فراہم کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :