جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنیوالا ملزم گرفتار

خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی،ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے ملزم کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیاگیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:10

جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنیوالا ملزم گرفتار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع پر اٹل موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے ایک ملزم مور ولد میرو بنگلانی کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم سے 3 کلو بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول سمیت برقی تاریں، کیل، بال بیرنگ ودیگر بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانے بنانے کے لیے ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا جا رہا تھا۔ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پر گائوں خیر محمد کھوسو میں ٹھل پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد سے 3 کلو بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بال بیرنگ اور دیگر ممنوع سامان برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکوں میں ملوث ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 اور 2015 میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تحصیل ٹھل کی ہی حدود میں 6 بار نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :