عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کے فیصلے کی عوامی سطح پر زبردست پذیرائی

جمعرات 30 مارچ 2017 16:09

عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کے فیصلے کی عوامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فائونڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کے فیصلے کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر عوام کی اکثریت نے حکومت کے اس فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ عبدالستار ایدھی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی معنوں میں پاکستان میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عوام کی اکثریت نے عبداالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کے سکہ کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :