کیا ہماری فوج صرف ٹویٹ کرتی رہے گی؟ سمیع ابراہیم فوج پر پھٹ پڑے برہم ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 15:14

کیا ہماری فوج صرف ٹویٹ کرتی رہے گی؟ سمیع ابراہیم فوج پر پھٹ پڑے برہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : پاکستان کے معروف اینکر اور تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر اعظم اور صدر کی ایما پر سی آئی اے کو ویزے جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا ک ایک نجی میٹنگ میں جب کیانی صاحب کے سامنے اس ایشو کو اُجاگر کیا یا تو آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ ہمیں بھی کسی کو Obligeکرنے دیں۔

سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی شوگر ملوں میں سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ان را کے ایجنٹس کے نام اور پاسپورٹ نمبرز تک دئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک نے سی آئی اے کو جبکہ دوسرے نے را کے ایجنٹس کو ویزے دئے۔

(جاری ہے)

ہر مرتبہ ملک مفاد کو جمہوریت کے نام پر قربان کیا جاتا رہا۔ سمیع ابراہیم نے پاک فوج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میمو گیٹ آیا تو کہا گیا کہ آئی ایس آئی کی سازش ہے۔

جب کرپشن پر نواز شریف کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو کہا گیا کہ جنرل ظہیر اسلام کی سازش ہے۔سیاستدان اپنے معاملات کا ملبہ آئی ایس آئی پر ڈالتے رہیں گے تو کیا ہماری فوج صرف ٹویٹ کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :