پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی بحالی چاہتا ہے ،ْامریکا کی تمام تجاویزپرسنجیدگی سے کام کررہے ہیں ،ْاعزاز چوہدری

عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں تجارت و سرمایہ کاری سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے ،ْ خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 15:18

پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی بحالی چاہتا ہے ،ْامریکا کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کی بحالی چاہتا ہے اس سلسلے میں امریکا کی تمام تجاویزپرسنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔پاک امریکا بزنس کونسل کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں تجارت و سرمایہ کاری سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک سینہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوش حالی اور روزگار آئے گا اعزاز چوہدری نے کہاکہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں نئے اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے ،ْمستقبل میں افغانستان کیساتھ مل کرمعیشت اورسیکیورٹی کو مضبوط کریں گے۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اورقربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :