فیصد پاکستانیوں کا حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار

گزشتہ سال کی نسبت حکومت روان سال میں کسی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی ،ْسروے

جمعرات 30 مارچ 2017 15:18

فیصد پاکستانیوں کا حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) 62 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت حکومت روان سال میں کسی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

گیلپ سروے کے مطابق ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت آپ کے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی دورانیے میں اضافہ ہوا ہے کمی ہوئی ہے یا کوئی فرق نہیں پڑا جواب میں 62 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے 18 فیصد جواب دہندگان کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 20 فیصد افراد کا کہنا ہے ان کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔

گیلپ نے یہ سروے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے 1878 مردوخواتین سے کیا گیلپ کے مطابق اس سروے میں غلطی کا امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر تقریبا 2 سے 3 فیصد لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :