پاکستان کی معیشیت تیزی سے ترقی کررہی ہے،ملک علاقائی اقتصادی قوت بننے کی راہ پر گامزن ہے

سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) سید شکیل حسین کا یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 30 مارچ 2017 15:18

پاکستان کی معیشیت تیزی سے ترقی کررہی ہے،ملک علاقائی اقتصادی قوت بننے ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) سید شکیل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشیت تیزی سے ترقی کررہی ہے اورملک علاقائی اقتصادی قوت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے یہ یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ کبیر ہاشم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ اس منصوبے سے پورے خطے میں سماجی اوراقتصادی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملیگی۔انہوں نے کہاکہ میگا منصوبوں کی تکمیل کے بعد پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :