سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی

میری وطن واپسی اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قراردینا افسوسناک ہے،ضمانت کو ڈیل کہنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں،ڈکٹیٹر شپ ی پیداوار سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی،ہر ظالمانہ ایکٹ کا بھرپور مقابلہ کریں گے،جتنے کیسز بھی بنے سب میری غیرموجودگی میں بنے،چوہدری نثار شہبازشریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 مارچ 2017 15:12

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی،شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وطن واپسی اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قراردینا افسوسناک ہے،ضمانت کو ڈیل کہنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں،ڈکٹیٹر شپ ی پیداوار سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی،ہر ظالمانہ ایکٹ کا بھرپور مقابلہ کریں گے،جتنے کیسز بھی بنے سب میری غیرموجودگی میں بنے،چوہدری نثار،شہبازشریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرلی،سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار بتائیں کس قانون کے تحت نام ای سی ایل میں ڈالا،ہرظالمانہ ایکٹ کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی،چوہدری نثار نوازشریف اور ان بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیں،چوہدری نثار شہبازشریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مقدمات کا سامنا کرنے بیرون ملک سے واپس آیا جتنے کیسز بھی بنے سب میری غیرموجودگی میں بنے،میں نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا،میری وطن واپسی اور ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو ڈیل قرار دینا افسوسناک ہے،نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے،نہ ڈیل کریں گے نہ رعایت مانگیں گے،ضمانت کو ڈیل کہنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔