قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مختلف نوعیت کی تین قراردادیں متفقہ منظورکرلیں

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مختلف نوعیت کی تین قراردادیں متفقہ ..
گلگت۔30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے مختلف نوعیت کی تین قراردادیں متفقہ منظور کر لیں۔

(جاری ہے)

پہلی قرار داد خاتون رکن اسمبلی شیر یں فاطمہ نے پیش کی جس کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کئیر سینٹر قائم کیا جائے گا،دوسری قرار داد رکن اسمبلی غلام حسین ایڈووکیٹ نے پیش کی جس میںکہا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی فوت ہو جائے تو اس کی وفاتِ کے بعد اس کے لواحقین کو قانون سا زی کر کے خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔جبکہ تیسری قرارداد رکن اسمبلی عمران ندیم نے پیش کی۔جس کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی مدتِ کی تکمیل کے بعد ان کے لئے سرکاری ملازمین کی طرح پینشن مقرر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :