اساتذہ خصوصی بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) اساتذہ خصوصی بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ہونہار طلبہ اور ادارہ اساتذہ کی نیک نامی کا ضامن ہوتا ہے ۔ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تا کہ انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیرنگ سکول اٹک میں سالانہ نتائج کے یوم تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مہمان اعزاز، ممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان ، پرنسپل ڈیفیکٹیو ہیرنگ سکول اٹک نجمہ شاہین ،ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید ، فوکل پرسن تقریبات خالد صبا ، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی اٹک ملک طاہر اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین خالدہ رانا ،مہتاب بخاری ، چئیرمین سکول منیجمنٹ کونسل حافظ عبدالحمید ، پرنسپل گورنمنٹ بلائنڈ سکول اٹک سلمہ فہیم ، چیئر مین آواز فائونڈیشن امجد اقبال ملک، فوکل پرسن بلائنڈ محمد نیاز ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمان ، سماجی و سیاسی کارکن میڈم جعفری کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ڈی سی اٹک نے کہا کے سماعت و گویائی سے محروم بچوں نے آج اپنی صلاحیتوں کا لعہا منوا لیا ہے آج جس طرح ان بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغموں پر اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا وہ سکول ہذا کے اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کے اس سکول کے اپ گریڈیشن کے دیرینہ مطالبے جہاں بچے میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکیں حکومت سے بھر پور سفارش کروں گا یہ میرا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت سپیشل بچوں کے سکولوں میں تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہے تا کہ قوت گویائی سے محروم بچوں کو تعلیم میں کوئی دشواری نہ ہو انہوں نے کہا کے جسمانی معذوری کا شکار طلبہ کیلئے علیحدہ تعلیمی اداروں کا قیام پنجاب حکومت کی کارکردگی کا شاندار منہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر ڈی او۔

ایجوکیشن راولپنڈی ڈاکٹر فوزیہ خورشید نے اپنے خطاب میںکہا کہ بچوں کوعملی زندگی میں پیش آنی والی مشکلات کو دور کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے ایک ایسے فورم کی ضرروت ہے کہ ان کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہیں ملازمتیں حاصل کرنے میں دشواری پیش نہ آئے انہوں نے آج کے پروگرام میں بچوں کی بہترین پرفارمنس پر ادارے کی پرنسپل اور اساتذہ کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں پرنسپل ڈیفیکٹیو ہیرنگ سکول اٹک نجمہ شاہین نے اپنے سپاس نامے میں ادارے کو میٹرک تک کا درجہ دینے اور پک اینڈ ڈراپ کیلئے بس کی سہولت مہیا کرنے پر زور دیا ۔تقریب کے آخر پر اول ، دوئم ، سوئم آنے والے بچوں میں مہمان خصوصی نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں ۔