پاکستانی نوجوان کی تخلیقی صلاحیتیں کسی قوم کے نوجوانوں سے کم نہیں، چوہدری رفیق اختر

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پاکستانی نوجوان کی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کی کسی قوم کے نوجوانوں سے کم نہیں لہٰذاضرورت اس مر کی ہے کہ ان کو صلاحیتیوں کے اظہار کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی چوہدری رفیق اختر سائل کنزرویشن آفیسر مری نے ہفتہ تقریبات یوم پاکستان 2017کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ نوجوان آرٹسٹوں کے مابین مقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان آرٹسٹوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا، ڈائریکٹرمری آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کی تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ہمہ تن گوش ہے یہی وجہ ہے کہ مری آرٹس کونسل نوجوانوں اور بچوں کی دلچسپی کے تفریحی ، علمی اور تخلیقی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے مقابلہ مصوری دو حصوں پر مشتمل تھا جس میں سکولوں اور نوجوان آرٹسٹوں نے حصہ لیا سکولوں کے مقابلہ میں اول پوزیشن رافع افتخار ملٹری کالج سکول سیکشن مری، دوئم پوزیشن عنایہ عمر کانونٹ آف جیزز اینڈ میری سکول مری، سوئم پوزیشن ایم سی گرلز مڈل سکول لوئر مال مری اور حوصلہ افزائی کا انعام حسیب احمد چنار آرمی پبلک سکول مری نے حاصل کیا، کالجوں کے مقابلہ مصوری میں فراز احمد پی اے ایف کالج مری،دوئم پوزیشن محمد امیر حمزہ ملٹری کالج مری،سوئم پوزیشن سدرہ سفیر فضائیہ کالج لوئر ٹوپہ مری اور حوصلہ افزائی کا انعام کرن مصطفٰے گورنمنٹ کالج برائے خواتین نے حاصل کیا جبکہ 13نوجوان آرٹسٹوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں نوجوان ، طلباء، اساتذہ، میڈیا، سول و فوجی افسران کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔