کلر سیداں میں موسم گرما کے آغاز پر ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

کلر سیداں میں موسم گرما کے آغاز پر ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے خصوصی ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) تحصیل کلر سیداں میں موسم گرما کے آغاز پر ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے سرکاری محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کے تحت تمام محکموں کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ایس او پی کے تحت انسداد ڈینگی کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں،اس حوالے سے مختلف محکموں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی بہبود کی تنظیموں کے تعاون سے رضاکارانہ طور پر ڈینگی کنٹرول کی آگاہی مہم میں حصہ لینے والے سماجی کارکنان کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کارکنان کمیونٹی کی شرکت سے مختلف علاقوں میں ڈینگی عوامی آگاہی پروگرام منعقد کریں گے علاقے میں موسم گرما کے دوران لوگوں کو ڈینگی سے خبر دار رہنے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے لئے دستیاب سہولیات سے آگاہ کریں گے۔ کلر سیداں میں یونین کونسل کی سطح پر ڈینگی بخار کی علامات اور ڈینگی لاروا تلف کرنے کے طریقوں سے شہریوں کو روشناس کرانے کی مہم شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :