چوک پنڈوڑی پولیس نے غیر قانونی لکڑی سمگل کرنیوالے دو ٹرک حراست میں لے لئے

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پٹرولنگ ہائی وے پولیس چوک پنڈوڑی پولیس نے غیر قانونی لکڑی سمگل کرنیوالے دو ٹرک حراست میں لے کر تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیئے مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ ہائی وے پولیس کا معلوم ہوا کہ ٹرک نمبر c1798اور c2756سے لکڑی براستہ چوک پنڈوڑی روات سمگل کی جارہی ہے جس پر پٹرولنگ پولیس نے دونوں ٹرکوں کا تعاقب کرتے ہوئے بسم اللہ ہوٹل چھپر کے پاس روک لیے۔دونوں ڈرائیور لکڑی کے متعلق کوئی ثبوت نہ پیش کر سکے جس کے سبب تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کر لیا گیا اہلیان علاقہ نے پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :