درخت ہمارے ماحول اور شہر کی خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں، شیخ عبدالقدوس

جمعرات 30 مارچ 2017 15:06

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) چیئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے ،یہ ہمارے ماحول، علاقے اور شہر کی خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کالج کو خیراتی ادارہ نہیں بننے دیں گے اور اسے ضلع راولپنڈی میں ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے میں اپنے وسائل استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹاٹوں پر بیٹھنے والے آج ملک کے اعلی عہدوں پر فائز ہیں ،زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والوں نے آسمان کو چھوا جو ہمارے لئے فخر سے کم نہیں۔کالج پرنسپل پروفیسر رانا نعیم شاہدہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں خالد محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔