بے نظیر ائیر پورٹ پرکارروائی، متحدہ کے رکن قومی اسمبلی کے بیگ سے گولیاں برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 مارچ 2017 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مارچ 2017ء) : بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی کے بیگ سے 100 گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے 12 بور گن کے 100 راؤنڈز رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کے بیگ سے نکال کر انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ ایم ای اے پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 سے کراچی جا رہے تھے جب اے ایس ایف حکام نے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :