فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے تمام ممبران کوآج تک اپنی رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدایت

جمعرات 30 مارچ 2017 15:00

فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء)فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز فیصل آباد کے تمام ممبران کوآج31 مارچ بروزجمعہ تک اپنی رکنیت کی تجدید کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز چیمبر کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ سمال چیمبر کے تمام ممبران کی رکنیت آج31مار چ کو ختم ہورہی ہے لہٰذا تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج شام تک اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں۔ انہوں نے بتایاکہ رکنیت کی تجدید کیلئے ممبران متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ دفتری اوقات میں چیمبر آ کر اپنی ممبر شپ کی رینیوول کروا سکتے ہیں۔