پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل کرے گا

جمعرات 30 مارچ 2017 15:00

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا ..
فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کل31 مارچ بروزجمعہ کو کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کرے گا جبکہ کلاس پنجم و ہشتم کے نتائج کی ڈیٹافیڈنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم ایلیمنٹری ایجوکیشن فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ تعلیم کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع کے طلباء و طالبات کے نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکر دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کلاس پنجم وہشتم کاسالانہ امتحان پاس کرنیوالے طلباء وطالبات کل یکم اپریل بروز ہفتہ سے کلاس ششم ونہم میںداخلے حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :