برطانیہ میں سونے اور ہیرے سے تیار کردہ د نایاب انڈافروخت کے لیے پیش

انڈا 18 قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کیا گیا، 910 ہیرے لگائے گئے ہیں ،قیمت دولاکھ 15ہزارپائونڈ مقرر

جمعرات 30 مارچ 2017 14:56

برطانیہ میں سونے اور ہیرے سے تیار کردہ د نایاب انڈافروخت کے لیے پیش
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) برطانیہ میں ایک نایاب انڈے کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا جسے ایسٹر ایگ کا نام دیا گیا ہے، اس خوبصورت انڈے کی مالیت 2 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈز مقرر کی گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ انڈا 18 قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کیا گیا، جس پر 910 ہیرے لگائے گئے۔اس انڈے کو ویب سائٹ ویری فرسٹ ٹو اور لندن سے تعلق رکھنے والے سنار مارٹن جیفریز نے لانچ کیا۔

(جاری ہے)

وائٹ گولڈ اور ہیرے کے علاوہ یہ انڈا روبی اور نیلم کے ساتھ بھی تیار کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خوبصورت انڈے کی مالیت لندن کے کسی عام گھر کو خریدنے کی رقم کے برابر ہے۔ویری فرسٹ ٹو ویب سائٹ کے بانی مارسل کنوبل کے مطابق اس انڈے کے ساتھ گلے کی چین بھی دی جائے گی اور اسے لاکٹ کی طرح گلے میں پہنا جاسکے گا.اس انڈے کو کھولا بھی جاسکتا ہے جس میں دو تصاویر بھی نصب کرنے کی جگہ دی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انڈا زندگی کا ذریعہ ہے اس لیے اس لاکٹ کو انڈے کی شکل دی گئی، جو کہ زندگی، ہم آہنگی، امن اور محبت کی نمائندگی کی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :