ایران لبنان ، شام ، اور غزہ پٹی میں دہشت گردوں کی معاونت کررہاہے،امریکہ

ٹرمپ انتظامیہ کے زیر سایہ امریکا کسی طور بھی ایران کو نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا،سینیٹرمائیک پنس

جمعرات 30 مارچ 2017 14:45

ایران لبنان ، شام ، اور غزہ پٹی میں دہشت گردوں کی معاونت کررہاہے،امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) امریکی رکن پارلیمنٹ مائیک پنس نے کہاہے کہ ہمارے پاس ایسا سربراہ (ڈونلڈ ٹرمپ) ہے جو دشمن کو نام لے کر پکارتا ہے۔ انتظامیہ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کو شکست دینے اور داعش کا قلع قمع کرنے کے واسطے منصوبہ سازی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کی سرپرست ریاست (ایران) کا بھی مقابلہ کیا جائے گا اور امریکا کسی طور ایران کی جانب سے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں سے درگزر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں مائیک پنس نے کہاکہ ایران لبنان ، شام ، اور غزہ پٹی میں دہشت گردوں کو مالی اور ہتھیاروں کی سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ نیوکلیئر ہتھیار اور بیلسٹک میزائل کے شعبے میں بھی پیش رفت میں مصروف ہے۔ مائیک پنس کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں پر یہ واضح کردوں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے زیر سایہ امریکا کسی طور بھی ایران کو نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ آپ سے، اسرائیل سے اور ساری دنیا سے ہمارا وعدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :