ایف بی آر نے ریلوے کااکائونٹ منجمد کر کے 36لاکھ روپے کی وصولی کر لی

ریلوے کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 31کروڑ 57لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ قراردیا گیاہے

جمعرات 30 مارچ 2017 14:41

ایف بی آر نے ریلوے کااکائونٹ منجمد کر کے 36لاکھ روپے کی وصولی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان ریلوے کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 31کروڑ 57لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ قرار دیدیا، نیشنل بینک لاہور میں ریلوے کے ایک اکائونٹ کو منجمد کر کے 36لاکھ روپے کی وصولی کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے شعبہ لارج ٹیکس پئیر یونٹ نے سال 2016ء اور 2017ء کے لئے ریلوے کو 31کروڑ 57لاکھ 56ہزار 775روپے کا نادہندہ قرار دیدیا ہے اور اسی سلسلے میں ایف بی آر کی ایک ٹیم نے ریلوے کے نیشنل بینک کے ایک اکائونٹ کو منجمد کر کے اس میں سی36لاکھ روپے ضبط کر لئے ہیں۔ لارج ٹیکس پئیر یونٹ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ریلوے سال 2012ء سے اب تک ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :