پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 4مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 30 مارچ 2017 14:29

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 4مشکوک ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئی4مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ قطب پورہ کے علاقے میں قانون نافذکرنیوالے اداروں اورپولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد 90افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور باالخصوص کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کے شناختی کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

پولیس نے علاقے سے 4افراد کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :