راولپنڈی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ،ْ2بچے زخمی

جمعرات 30 مارچ 2017 14:29

راولپنڈی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ،ْ2بچے زخمی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) راولپنڈی کے نواحی علاقے میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر گولیاں برسا دیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا ،ْ ماں کو بچاتے ہوئے 2بچے زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ذوالفقار نامی شخص نے گھریلو تنازع پر پکھراج بیگم پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تاہم فائرنگ کے دوران ماں کو بچاتے ہوئے دوبچے بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت پکھراج بیگم کے نام سے ہوئی ہے ،ْ مرحومہ کا بیٹا زعفران اور بیٹی سعدیہ زخمی ہیں ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :